آزادی صحافت کا عالمی دن کراچی کے صحافیوں کا فلسطینی صحافیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی

مظاہرین کا اسرائیلی فوج کی بربریت کا نشانہ بننے والے شہید صحافیوں کو خراج عقیدت


Staff Reporter May 03, 2024
فوٹو ایکسپریس

کراچی میں آزادی صحافت کے عالمی دن پر غزہ میں اسرائیلی بربریت کے نتیجے میں شہید ہونے والے فلسطینی صحافیوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی پریس کلب کے باہر جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی جانب سے آزادی صحافت کے عالمی دن کی مناسبت سے احتجاجے مظاہرے کا انعقاد کیا گیا جس میں صحافتی تنظیموں کے نمائندوں اور میڈیا کارکنان نے شرکت کی۔

احتجاج میں مظاہرین نے گلوں میں فلسطینی کی ثقافتی علامت والے رومال (کفیہ) ڈالے اور اسرائیلی فوج کی بربریت کا نشانہ بننے والے شہید صحافیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے لواحقین کے ساتھ اظہار ہمددری کیا۔

اس کے علاوہ مقررین نے صحافی جان محمد اور آج شہید ہونے والے خضدار پریس کلب کے صدر کے قاتلوں کو فی الفور گرفتار کر کے کڑٰ سزا دینے کا مطالبہ بھی کیا۔

اس کے علاوہ مظاہرین نے صحافیوں کو ہراساں کرنے، بے جا مقدمات اور انہیں کام سے روکنے کی تشدید مذمت کی جبکہ میڈیا اداروں میں جبری برطرفیوں، واجبات اور تنخواہوں کی بروقت ادائیگی کا مطالبہ بھی کیا۔

مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے صحافتی تنظیم کے عہدیدار اور سینئر صحافی اے ایچ خانزادہ نے کہا کہ ّآج عالمی ضمیر کو جھنجوڑنے کی کوشش ہورہی ہے، ترقی یافتہ ممالک سے پوچھتے ہیں تم غزہ میں جاری بربریت پر چپ کیوں ہو۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل اسپتالوں، بوڑھوں خواتین بچوں پر پربم باری کررہا ہے، اسرائیل کے خلاف کوئی بولتا ہے تو اس کیخلاف کارروائی ہوتی ہے۔ امریکی، فرانس آسٹریلیا کینیڈا کے عوام سے کوئی شکوہ نہیں ہے کیونکہ مغربی اقوام فلسطین کےحق میں آواز اٹھارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فلسطین کا ساتھ دینے والوں کیخلاف مغربی دنیا میں کاروائی ہورہی ہے۔ شکوہ مسلم حکمرانوں سے ہے شہباز شریف اور وزرا روز محشر کیا جواب دیں گے۔ اقوام متحدہ فلسطین کےمعاملے پرخاموشی اختیار کی ہوئی ہے۔

اس کے علاوہ ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں قائم پریس کلبز کے باہر صحافتی تنظیموں نے بھی مظاہرے کیے اور پاکستان میں آزادای صحافت کو یقینی بنانے کا مطالبہ بھی کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں