احمد علی بٹ کی سیریز ہیرامنڈی دی ڈائمنڈ بازار پر سخت تنقید

احمد علی نے سیریز کے نام کا مذاق اُڑاتے ہوئے اُسے 'کھیرامنڈی: دی ڈائمنڈ بازار' کہا


ویب ڈیسک May 04, 2024
فوٹو : ویب ڈیسک

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف کامیڈین اداکار و میزبان احمد علی بٹ نے بھارتی فلمساز سنجے لیلا بھنسالی کی ویب سیریز 'ہیرامنڈی: دی ڈائمنڈ بازار' پر تنقید کی ہے۔

احمد علی بٹ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام کی اسٹوری میں ویب سیریز 'ہیرامنڈی: دی ڈائمنڈ بازار' کا پوسٹر شیئر کیا جس پر سب سے پہلے اُنہوں نے سیریز کا نام تبدیل کیا۔

اداکار نے سیریز کے نام کا مذاق اُڑاتے ہوئے اُسے 'ہیرامنڈی: دی ڈائمنڈ بازار' سے 'کھیرامنڈی: دی ڈائمنڈ بازار' لکھا۔

اُنہوں نے سیریز کی ویڈیو پر تنقید کرتے ہوئے طنزیہ انداز میں کہا کہ یہ سیریز وژیلوز کی حیرت انگیز تباہی ہے۔

احمد علی بٹ کی یہ انسٹاگرام اسٹوری سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر وائرل ہورہی ہے جہاں پاکستانی اور بھارتی صارفین نے ایک ہوکر اداکار پر تنقید کی۔




واضح رہے کہ یکم مئی کو نیٹ فلکس پر ریلیز ہونے والی ویب سیریز 'ہیرا منڈی: دی ڈائمنڈ بازار' کے ذریعے ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی نے او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر قدم رکھا ہے۔

اس سیریز کی میگا کاسٹ میں سوناکشی سنہا، منیشا کوئرالہ، ادیتیہ راؤ حیدری، ریچا چڈھا، سنجیدا شیخ، شرمین سیگل اور فردین خان شامل ہیں۔

'ہیرا منڈی' کو 1940 کے دور میں سیٹ کیا گیا ہے اور اس میں دربار والوں اور طوائفوں کے درمیان تعلقات پر کہانی کی بنیاد رکھی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں