حساس تنصیبات کی سیکیورٹی سخت کی جائے ایڈیشنل آئی جی

تینوں زون کو گشت کیلیے 20،20 محافظ فورس کی موبائلیں دی جارہی ہیں


Staff Reporter June 18, 2014
ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام قادر تھیبو امن و امان کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کررہے ہیں۔ فوٹو: ایکسپریس

ایڈیشنل آئی جی غلام قادر تھیبونے کہاہے کہ کراچی کے تینوںزون کوعلاقے میں گشت کے لیے20،20 محافظ فورس کی مو با ئلیں دی جارہی ہیں۔

سینئرپولیس افسران اپنے اسکارٹس کو متعلقہ تھانوں کے ساتھ ملکر گشت کاپابند بنائیں،سیکیورٹی کے فرائض پرمامور پولیس اہلکاروںکواسلحے کے علاوہ بلٹ پروف جیکٹس دی جائیں تاکہ عوام کے جان ومال کے تحفظ کے علاوہ اہلکاراپنی حفاظت کو مزید بہتر بناسکیں۔

اعلامیے کے مطابق گزشتہ روزسینٹرل پولیس آفس میں امن امان کی صورت حال سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی کاکہنا تھاکہ شہر کے حالات کو کنٹرول میں رکھنے کے لیے ضلع ایس ایس پیز علاقہ گشت کوموثر بنانے کیساتھ ساتھ ایمرجنسی صورتحال سے بروقت نمٹنے کے لیے زونل ریسپانس فورس کوبھی تیار رکھیں، اس ضمن میں متعلقہ زون سے مسلسل روابط کے علاوہ ایس ایچ اوزکی بھی علاقوں میں موجودگی اورنگرانی میں اسنیپ چیکنگ کو یقینی بنایاجائے اورتمام اہم حساس تنصیبات، سرکاری املاک ، پبلک مقامات سمیت اہم سیاسی مذہبی ، سماجی شخصیات، سفارت خانوں سے منسلک غیر ملکی افراد کی سیکیورٹی کوکنٹی جنسی پلان کے مطابق غیرمعمولی بنایاجائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں