موسیقار واجد علی ناشاد کی چھٹی برسی آج منائی جائے گی

واجد علی نوشادنے’’دشت ‘‘،’’دوریاں‘‘، ’’ باغی اور دیگرسمیت ایک سو کے قریب ٹی وی سیریلز کے ٹائیٹل میوزک بنائے۔


Cultural Reporter June 18, 2014
واجد علی نوشادنے’’دشت ‘‘،’’دوریاں‘‘، ’’ باغی اور دیگرسمیت ایک سو کے قریب ٹی وی سیریلز کے ٹائیٹل میوزک بنائے۔ ۔فوٹو : فائل

موسیقار واجد علی ناشادکی چھٹی برسی آج منائی جائے گی ۔واجد علی ناشاد1953ء میں بھارت کے شہر ممبئی میں معروف موسیقار ناشادکے گھر پیدا ہوئے ۔

واجد علی ناشادکے والد ناشاد 24اپریل 1964 کو اہل وعیال کے ہمراہ بمبئی کی فلم نگری چھوڑ کر لاہور چلے آئے۔واجد علی ناشاد ہجرت سے قبل کانویٹ سین فرانسس پالی ہل اسکول میں نویں کلاس کے طالبعلم تھے اور انھوں نے وہیں سے میوزک کے ٹیچر پیٹر ہایکین سے پیانو کی تعلیم حاصل کی ۔ 1964ء میں وہ کراچی آگئے اور سین پال اسکول سے میٹرک کرنے کے بعد ہیلے کالج لاہور سے کامرس کی تعلیم حاصل کی اور ایک فلائنگ کلب کی ممبر شپ بھی اختیار کرلی ۔

واجد علی ناشاد نے بہت فلموں میں اپنے والد کے ساتھ بطور اسٹنٹ میوزک ڈائریکٹر کام کرنے کے علاوہ اپنے والد سے کلاسیکل گیت سنگیت کو سیکھا جب کہ مغربی میوزک کو بھی اسٹڈی کیا اس لیے واجد کی دھنوں میں ایسٹ اور ویسٹ کے سُر ایک دوسرے سے گلے ملتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں ۔ واجد علی ناشادایک مکمل میوزک ڈائریکٹر تھے اورگیت غزل کا اوپننگ میوزک اور انڈویفوز خود ترتیب دیتے تھے ۔ واجد علی ناشادنے تقریبًا 50 فلموں میں بطور موسیقار کام کیا جب کہ تقریبًا 300 فلموں کا بیک گراونڈ میوزک بھی دیا۔

واجد علی نوشادنے ''دشت ''، ''دوریاں''، '' باغی '' ، ''پراندہ '' ، ''بے وارث''، ''سلسلہ''، ''سفید پوش'' ، ''لنڈا بازار '' سمیت ایک سو کے قریب ٹی وی سیریلز کے ٹائیٹل میوزک بنائے۔ یہ عظیم موسیقار18جون 2008ء کودنیا فانی سے کوچ کر گیا۔مرحوم کے بیٹے نوید واجد علی ناشاد ان کے فن کو آگے لے کر چل رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں