شمال سے جنوب غزہ مکمل قحط کا شکار ہے اقوام متحدہ
غزہ کے موجودہ حالات کو دیکھنا بہت مشکل ہے اور سننا دشوار ہے، سنڈی میک کین
اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام (ڈبلیو ایف پی) کے سربراہ نے انکشاف کیا ہے کہ شمالی غزہ "مکمل قحط" کا شکار ہوگیا ہے اور یہ جنوب کو بھی اپنی لپیٹ میں لے رہا ہے۔
غیرملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام کے سربراہ سنڈی میک کین نے بتایا کہ غزہ کے موجودہ حالات کو دیکھنا بہت مشکل ہے اور سننا اس سے زیادہ دشوار ہے!، وہاں وحشت کا ماحول ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم اپنی پوری کوشش کررہے ہیں کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان ہر ممکن حد تک کشیدگی کم کرکے جنگ بندی معاہدہ کرواسکیں۔
مزید پڑھیں: قطر امریکی دباؤ پر حماس قیادت کو ملک سے بے دخل کرنے پر تیار ہوگیا، اسرائیلی میڈیا
دوسری جانب غزہ میں اسرائیلی فوج کے انسانیت سوز مظالم کا سلسلہ تاحال جاری ہے جبکہ غزہ کیلئے آنے والی امداد کو بھی شہر میں جانے نہیں دیا جارہا۔
مزید پڑھیں: چار ماہ سے اسرائیل میں قید الشفا اسپتال کے معروف ڈاکٹر عدنان جاں بحق
ادھر اسرائیل کے سرپرست امریکا کے وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے قطری وزیراعظم کو پیغام پہنچایا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی اور حماس کے ہاتھوں اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کا معاملہ طے نہ ہونے کی صورت میں حماس قیادت کو ملک سے بے دخل کردیا جائے۔
واضح رہے کہ غزہ میں اسرائیل کی جارحانہ کارروائیوں اور جنگی جرائم کے نتیجے میں 35 ہزار سے زائد شہادتیں ہوچکی ہیں جس میں زیادہ تر بچے اور خواتین شامل ہیں۔