عرس لعل شہباز قلندر ؒ کے پہلے روز مختلف واقعات میں18افراد جاں بحق

15زائرین گرمی کی شدت کے باعث جاں بحق ،2نہر میں ڈوب گئے،رکشے کی ٹکر سے ایک شخص ہلاک

15زائرین گرمی کی شدت کے باعث جاں بحق ،2نہر میں ڈوب گئے،رکشے کی ٹکر سے ایک شخص ہلاک، فوٹو: فائل

حضرت لعل شہباز قلندرؒ کے عرس کے پہلے روز مختلف واقعات میں خواتین سمیت 18زائرین جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق عرس کے موقع پر نہروں میں نہانے پر دفعہ144کے تحت پابندی کے باوجود زائرین کی بڑی تعداد نہروں میں نہاتی رہی۔ اسی دوران توازن برقرار نہ رکھ پانے کے باعث خانیوال کے رہائشی عمران خدا بخش اور ثمر فاروق ڈوب گئے جن کی لاشیں نکال کر قانونی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئیں۔


ادھر ایدھی ذرائع کے مطابق15زائرین گرمی کی شدت کے باعث جاں بحق ہوگئے جن میں کراچی کا رہائشی ملک عبدالخالق، سکھر کا طاہر محمد ، پنجاب کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والی خطیبہ بی بی، آسیہ بی بی، اشرا بی بی، محمد نواز، طارق اختر، ہدایت اللہ و دیگر شامل ہیں۔

ایک خاتون سمیت 6 افراد کی لاشوں کی شناخت نہیں ہو سکی۔ دوسری طرف گرمی اور حبس کے باعث درجنوں افراد بیہوش بھی ہوگئے جنھیں فوری طور پر تعلقہ اسپتال میں طبی امداد فراہم کی گئی۔ جب کہ رکشے کی ٹکر سے ایک شخص امید علی شدید زخمی ہوگیا جس نے اسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں دم توڑ دیا۔
Load Next Story