بڑے کھلاڑیوں کو کیسے پی ایس ایل کھلایا جائے پی سی بی نے منصوبہ بنالیا

خصوصی پلئیرز ڈرافٹنگ کا حصہ نہیں ہونگے، انہیں پلاٹینم کیٹیگری دی جائے گی، رپورٹس

خصوصی پلئیرز ڈرافٹنگ کا حصہ نہیں ہونگے، انہیں پلاٹینم کیٹیگری دی جائے گی، رپورٹس (فوٹو: ایکسپریس ویب)

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دسویں ایڈیشن کے انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) سے ٹکراؤ کے باعث پی سی بی انتظامیہ نے بڑے کھلاڑیوں کو لیگ میں راغب کرنے کی منصوبہ بندی شروع کردی۔

آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی 2025 اگلے پاکستان میں فروری اور مارچ میں شیڈول ہے جس کے باعث پی ایس ایل کی تاریخوں آگے بڑھانے پر فرنچائزز اور بورڈ کے درمیان بات چیت جاری ہے۔

پی سی بی نے گزشتہ روز گورننگ باڈی کے اجلاس میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے انعقاد کیلئے 7 اپریل سے 20 مئی تک کی ٹورنامںٹ کروانے کی تجویز پیش کی تھی تاہم فرنچائزز نے کوئی حتمی جواب نہیں دیا۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل 2025؛ پلئینگ کنڈیشنز میں تبدیلی پر غور شروع

آئی پی ایل سے ٹکراؤ کے باعث پاکستان کرکٹ بورڈ پی ایس ایل انتظامیہ فرنچائزز کے ساتھ مل کر 6 سے 12 کھلاڑیوں کی فہرست بنائے گی جن سے لیگ میں شرکت کی ضمانت لی جائے گی۔


رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ کم از کم 6 کھلاڑیوں کو خصوصی طور پر پی ایس ایل کے دسویں ایڈیشن کیلئے سائن کیا جاسکتا ہے جبکہ پلئیرز کی تعداد 12 سے 18 بھی ہوسکتی ہے۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل2025؛ پی سی بی نے آئی پی ایل سے متصادم تاریخیں تجویز کردیں

غیرملکی پلئیرز ایونٹ میں براہ راست ڈرافٹنگ کے عمل کا حصہ نہیں ہوںگے انہیں پلاٹینم کیٹیگری دی جائے گی۔

ان کھلاڑیوں کو تقریباً 350,000 امریکی ڈالر سے 400,000 امریکی ڈالر تک سیزن کھیلنے کی پیشکش کی جائے گی جو کہ پی ایس ایل میں ایک عام پلاٹینم کھلاڑی کی کمائی سے تقریباً 2 گنا زیادہ ہے۔

واضح رہے کہ بورڈ پی ایس ایل سیزن 10 کے پلے آف کی میزبانی کیلئے بھی غیرملکی وینیو کے نام پر غور کررہا ہے۔
Load Next Story