خود کش بمبار کو نشے کے انجکشن لگائے گئے اہل خانہ

وزیرستان کا 17 سالہ نوجوان نظام الدین ٹی ٹی پی کے ہتھے چڑھ گیا تھا


ویب ڈیسک May 05, 2024
وزیرستان کا 17 سالہ نوجوان نظام الدین ٹی ٹی پی کے ہتھے چڑھ گیا تھا

خود کش بمبار کے والد اور بھائیوں کے ہوش ربا انکشافات منظر عام پر آگئے۔

وزیرستان کا 17 سالہ نوجوان نظام الدین ٹی ٹی پی کے ہتھے چڑھ گیا تھا۔ اسے 17 اگست 2023 کو پاک فوج پر خودکش حملے کے لیے استعمال کیا گیا۔ شناخت ہونے کے بعد اس کے والد اور بھائیوں کو بیرون ملک سے ڈی پورٹ کر دیا گیا۔

نظام الدین کے والد کا کہنا تھا کہ بیٹے کی اس غلطی کی وجہ سے آج خاندان کا روزگار چھن چکا، رشتے ناطے اور تعلق بھی ٹوٹ گئے، میرے بیٹے کو افغانستان لے جایا گیا جہاں اسے غلط تربیت دی گئی، نظام الدین کے اس عمل سے آج ہماری کوئ عزت نہیں رہی۔

بھائی نے کہا کہ ٹی ٹی پی نے بھائی کو نشے کے انجکشن لگائے، پیسے کا لالچ دے کر ورغلایا گیا اور اسے ایسا کرنے پر مجبور کیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |