پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے چیف ٹیکنیکل آفیسر عالمی اعزاز کیلئے منتخب

پنجاب سیف سٹیز کا بڑا اعزاز؛ دو ماہ میں تیسرا عالمی ایوارڈ اپنے نام کر لیا


ویب ڈیسک May 05, 2024
پنجاب سیف سٹیز کا بڑا اعزاز؛ دو ماہ میں تیسرا عالمی ایوارڈ اپنے نام کر لیا

اقوام متحدہ کی ورلڈ یونین آن انفارمیشن ٹیکنالوجی نے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے چیف ٹیکنیکل آفیسر ڈاکٹر یاسر نیاز خان کو WSIS Prize کیلئے منتخب کر لیا۔

دنیا بھر سے 1049 امیدواروں نے اپنے پراجیکٹس ایوارڈ کے لئے بھیجے۔ ان میں سے ڈاکٹر یاسر نیاز خان کے پراجیکٹ کو دنیا بھر میں سب سے زیادہ ووٹ ملے اور ایوارڈ کیلئے منتخب ہوئے۔

چیف ٹیکنیکل آفیسر پنجاب سیف سٹی کو آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے استعمال سے زراعت کے شعبے میں اصلاحات پر منتخب کیا گیا۔ ورلڈ سمٹ آن دی انفارمیشن سوسائٹی نے ڈاکٹر یاسر نیاز خان کو خصوصی پیغام کے ذریعے عالمی ایوارڈ کیلئے منتخب ہونے پر مبارکباد اور خراجِ تحسین پیش کیا۔

اس سے قبل ایک ڈی سیف سٹی احسن یونس ورلڈ پولیس سمٹ اور ایس ایس پی رفعت بخاری IAWP ایوارڈ جیت چکے ہیں۔ چیف ٹیکنیکل آفیسر پنجاب سیف سٹی کو مئی کے آخری ہفتے میں جنیوا میں ایوارڈ دیا جائیگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں