ایمل ولی خان اے این پی کے مرکزی صدر منتخب

مرکزی کونسل کے تمام اراکین نے سینیٹر ایمل ولی خان کے نام کی منظوری دی


ویب ڈیسک May 05, 2024
عوامی نیشنل پارٹی کی مرکزی کونسل کا اجلاس باچا خان مرکز پشاور میں ہوا : فوٹو : فائل

عوامی نیشنل پارٹی کی مرکزی کونسل نے سینیٹر ایمل ولی خان کو متفقہ طور پر عوامی نیشنل پارٹی کا مرکزی صدر منتخب کرلیا۔

عوامی نیشنل پارٹی کی مرکزی کونسل کا اجلاس باچا خان مرکز پشاور میں ہوا، جس میں ملک بھر سے کونسل اراکین اور مرکزی الیکشن کمیشن کے دیگر اراکین نے شرکت کی۔

اجلاس کی صدارت چیئرمین مرکزی الیکشن کمیشن میاں افتخار حسین نے کی۔

سابق وزیراعلی امیر حیدر خان ہوتی نے مرکزی صدارت کیلئے سینیٹر ایمل ولی خان کا نام تجویز کیا۔ مرکزی کونسل کے تمام اراکین نے سینیٹر ایمل ولی خان کے نام کی منظوری دی۔

اجلاس میں سینیٹر ایمل ولی خان کو متفقہ طور پر عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر منتخب کرلیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں