نابالغ لڑکی سے جنسی زیادتی کی کوشش 2 نوجوان مشتعل ہجوم کے ہاتھوں قتل

ملزمان نے ایک گھر میں گھس کر چاقو دیکھا کر 16 سالہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی


ویب ڈیسک May 05, 2024
ملزمان نے ایک گھر میں گھس کر چاقو دیکھا کر 16 سالہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی (فوٹو: فائل)

بھارتی ریاست میگھالیہ میں گھر میں گھس کر نابالغ لڑکی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کرنے والے 2 افراد کو مشتعل ہجوم نے تشدد کرکے قتل کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 16 سالہ لڑکی اپنے گھر میں تنہا تھی جب دو چاقو بردار افراد گھر میں داخل ہوئے اور جنسی زیادتی کی کوشش کی جس پر لڑکی نے شور مچادیا۔ ہاتھا پائی کی آواز سُن کر اہل محلہ جمع ہوگئے۔

اہل محلہ نے دونوں نوجوانوں کو رسی سے باندھ کر تشدد کا نشانہ بنایا۔ اتنے میں پولیس بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور نوجوانوں کو آزاد کراکر اپنے ساتھ لے جانے کی کوشش کی۔

مشتعل اہل محلہ نے پولیس وین کا گھیراؤ کرلیا اور ملزمان کی حوالگی کا مطالبہ کیا۔ پولیس نے مشتعل ہجوم سے بچانے کے لیے نوجوانوں کو ایک دکان میں بند کرکے شٹر گرادیا اور علاقے کے سرداروں سے مذاکرات کرنے لگے۔

تاہم مشتعل ہجوم پولیس کے ساتھ تعاون کرنے پر راضی نہیں ہوئے اور شٹر توڑ کر ملزمان کو نکال لائے۔ ہجوم نے ڈنڈوں، لاتوں اور گھونسوں سے مار مار کر ادھ موا کردیا۔

پولیس کسی طرح ملزمان کو نکال کر اسپتال منتقل کرنے میں کامیاب ہوگئی لیکن تب تک بہت دیر ہوچکی تھی۔ ڈاکٹرز کے مطابق نوجوانوں کی موت واقع ہوئے آدھا گھنٹے سے زیادہ ہوچکے ہیں۔

پولیس نے مشتعل ہجوم کے ہاتھوں دونوں نوجوانوں کی ہلاکت پر مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا۔ یہ دونوں مزدوری کرنے گاؤں میں آئے تھے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |