مشی گن یونیورسٹی میں تقسیم اسناد کی تقریب اسرائیل کیخلاف مظاہرہ بن گئی

مشی گن یونی ورسٹی میں طلبا نے اسرائیلی جارحیت کے خلاف شدید نعرے بازی کی


ویب ڈیسک May 05, 2024
مشی گن یونی ورسٹی میں طلبا نے اسرائیلی جارحیت کے خلاف شدید نعرے بازی کی، (فوٹو: رائٹرز)

امریکا کے تعلیمی اداروں میں غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف ہونے والے احتجاجی مظاہروں کے باعث مشی گن کی گریجویشن کی تقریب معطل کرنا پڑ گئی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مشی گن یونی ورسٹی میں طلبا کو اسناد دینے کی تقریب میں طلبا نے فلسطینیوں کے حق میں نعرے لگائے اور اسرائیلی جارحیت کی مذمت کی۔

طلبا نے بینرز اُٹھا رکھے تھے جس پر اسرائیل کے خلاف نعرے درج تھے اور امریکا سے اسرائیل کی حمایت ترک کرنے کے مطالبے بھی درج تھے۔

مشی گن پولیس نے طلبا کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کی شیلنگ کی اور طلبا کو تشدد کا نشانہ بنایا جس سے کئی طلبا زخمی بھی ہوگئے۔ طلبا کی پولیس کے ساتھ جھڑپ بھی ہوئی۔

طلبا اور پولیس کی جھڑپ کے باعث گریجویشن کی تقریب بے نظمی کا شکار ہوگئی اور تقریب کو چند گھنٹوں کے لیے معطل کرنا پڑا۔

شارلٹس وِل کی یونیورسٹی آف ورجینیا میں بھی فلسطینیوں کے حق میں طلبا نے مظاہرے کیے جس کے دوران کشیدگی پیدا ہو گئی۔ پولیس نے طلبا کے کیمپوں پر چڑھائی کی اور متعدد کو گرفتار کرلیا۔

یاد رہے کہ امریکا کی یونی ورسٹیوں میں فلسطین کے حق میں مظاہرے طول پکڑتے جا رہے ہیں۔ پولیس اب تک مجموعی طو پر 2 ہزار سے زائد طلبا کو گرفتار کرچکی ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں