اوور بلنگ پر بجلی کمپنیوں کے افسران کو 3 سال کی سزا کا بل منظور

ڈسٹری بیوشن کمپنیوں (ڈسکوز) میں اوور بلنگ کے خلاف قانون سازی کی منظوری


ویب ڈیسک May 05, 2024
ڈسٹری بیوشن کمپنیوں (ڈسکوز) میں اوور بلنگ کے خلاف قانون سازی کی منظوری

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے اوور بلنگ پر 3 سال کی سزا کا بل منظور کر لیا۔

وزارت توانائی کے مطابق قومی اسمبلی سے پاور ڈسٹری بیوشن کمپنیوں (ڈسکوز) میں اوور بلنگ کے خلاف قانون سازی کرانے کی منظوری دے دی گئی۔

وفاقی وزیر توانائی اویس احمد خان لغاری نے بتایا کہ نیپرا ایکٹ میں ترمیم سے متعلق ایک اور وعدہ پورا کر دکھایا، اس شق کے نتیجے میں اوور بلنگ اور غلط بلنگ کرنے والے افسران کی پکڑ ہو سکے گی، اوور بلنگ پر آئندہ سے ایف آئی اے نہیں بلکہ نیپرا کارروائی کرے گی۔

ذرائع کے مطابق ڈسکوز افسران کو فیڈرل انوسٹیگیشن ایجنسی (ایف آئی اے) سے بچانے کیلیے رولز تبدیل کیے ہیں، ایف آئی اے صرف اوور بلنگ کی نشاندہی کرے گی اور ڈسکوز کے افسران کی گر فتاری کی مجاز نہیں ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں