اوآئی سی ممالک غزہ میں جنگ بندی کیلئے مل کرکام کریں وزیرخارجہ

او آئی سی اجلاس سےخطاب کرتے ہوئے وزیرخارجہ کا غزہ میں جاری اسرائیلی وحشیانہ حملوں پر گہری تشویش کااظہار


ویب ڈیسک May 05, 2024
او آئی سی اجلاس سےخطاب کرتے ہوئے وزیرخارجہ کا غزہ میں جاری اسرائیلی وحشیانہ حملوں پر گہری تشویش کااظہار

نائب وزیراعظم اوروزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ اوآئی سی ممالک غزہ میں جنگ بندی اوربلاتعطل انسانی امدادکیلئےمل کرکام کریں۔

او آئی سی اجلاس سےخطاب کرتے ہوئے وزیرخارجہ نے غزہ میں جاری اسرائیلی وحشیانہ حملوں پر گہری تشویش کااظہار کیا۔ وزیرخارجہ نے خودمختارفلسطینی ریاست اوراقوام متحدہ میں مکمل رکنیت کیلئےحمایت کا اعادہ بھی کیا۔

انہوں نے کہا کہ اوآئی سی ممالک غزہ میں جنگ بندی اوربلاتعطل انسانی امدادکیلئےمل کرکام کریں۔ وزیرخارجہ نے مزید کہا کہ مقبوضہ جموں وکشمیرمیں بھارت نہتےکشمیریوں پرمظالم ڈھارہاہے۔

اسحاق ڈار نے اس موقع پر آذربائیجان کے وزیر خارجہ جیہون بیراموف سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر خارجہ نے ہندوستان کے غیر قانونی طور کے خلاف مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کی حمایت پر آذربائیجان کے مضبوط اور اصولی مؤقف کی بھی تعریف کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔