14 سالہ بہن نے موبائل پر لڑکوں کیساتھ دوستی سے منع کرنے پر بھائی کو قتل کردیا
بھائی کو قتل کرنے کے بعد کلہاڑی پر لگے خون کو اپنے کپڑوں سے صاف کیا اور پڑوسیوں کو بتایا
بھارت میں 14 سالہ بہن نے کلہاڑی کے وار کر کے اپنے 18 سالہ بھائی کو بیدردی سے قتل کردیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق چھتیس گڑھ میں قتل کی اس ہولناک واردات کے بعد لڑکی نے اپنے کپڑوں سے کلہاڑی پر لگے خون کو صاف کیا اور پھر ہمسائیوں کو جا کر بتایا کہ اس نے بھائی کو قتل کردیا۔
پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر 18 سالہ بھائی کی خون میں لت پت لاش اس کے کمرے سے برآمد کی۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا جب کہ بہن کو حراست میں لے لیا گیا۔
جس نے اپنے اعترافی بیان میں بتایا کہ بھائی مجھے لڑکوں سے موبائل فون پر باتیں کرنے سے روکتا تھا اور آج رات بھی اس نے ایسا ہی کیا۔ میرا موبائل چھین کر چھپا دیا جس پر شدید غصہ تھا۔
قاتل بہن نے مزید بتایا کہ جب بھائی سو گیا تو میں نے درخت کاٹنے کے لیے استعمال ہونے والی کلہاڑی سے اس کے سر پر مارا۔