اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کیاجائے مشی خان کامطالبہ

جو لوگ غزہ میں معصوم بچوں, بزرگوں اور عورتوں کی نسل کشی کررہے ہیں ہم ان کی کمپنیوں کو فائدہ نہیں دے سکتے، اداکارہ


ویب ڈیسک May 05, 2024
فوٹو : فائل

پاکستانی اداکارہ مشی خان نے کہا ہے کہ تمام پاکستانیوں کو اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کرنا چاہئے۔

سیوغزہ کمپئین کے تحت ڈی چوک میں منعقدہ احتجاجی مظاہرے میں گفتگو کرتے ہوئے ادکارہ کا کہنا تھا کہ بائیکاٹ سے اسرائیلی مصنوعات کو نقصان پہنچ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جو لوگ غزہ میں معصوم بچوں بزرگوں عورتوں کی نسل کشی کررہے ہیں ہم انکی کمپنیوں کو فائدہ نہیں دے سکتے۔

اداکارہ کا کہنا تھا اسرائیلی مصنوعات خرید کر ہم کل اللہ کے سامنے کس منھ سے جائیں گے، ہم لوگوں کو اللہ پر اعتماد کرنا چاہئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں