میری والدہ میری پیدائش سے خوش نہیں تھیں اقراء عزیز کا انکشاف

جب میں پیدا ہوئی تو انتہائی کمزور تھی اور امی کے مطابق میں مرغی کی ایک ٹانگ کے برابر تھی، اداکارہ

فوٹو : فائل

پاکستانی اداکارہ اقراء عزیز نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی والدہ ان کی پیدائش سے خوش نہیں تھیں کیوں کہ انہیں ایک بیٹے کی امید تھی۔

ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نے بتایا کہ یہ خوش نہ ہونے کی بات ان کی والدہ نے خود انہیں بتائی ہے۔

اقراء عزیز کے مطابق جب وہ پیدا ہوئیں تو وہ انتہائی کمزور تھیں اور امی کے مطابق وہ مرغی کی ایک ٹانگ کے برابر تھیں۔








View this post on Instagram


A post shared by Showbiz Spy (@showbizspy_)






اداکارہ کے مطابق ان کی والدہ انہیں اٹھا کر گھوما کرتی تھیں اور انہیں اپنی والدہ کی بہت توجہ، پیار اور محبت ملی اور اب وہ ان سے سب سے زیادہ محبت کرتی ہیں۔
Load Next Story