تعریف کرنے پر حارث کوہلی کے شکرگزار عامر سے سیکھنے کے منتظر

ورلڈ کپ میں صرف کوہلی نہیں ہر کھلاڑی کو جلد آؤٹ کرنا ہدف ہوگا، ہماری نگاہیں ٹرافی پر مرکوز ہیں، پیسر


Sports Reporter May 06, 2024
ورلڈ کپ میں صرف کوہلی نہیں ہر کھلاڑی کو جلد آؤٹ کرنا ہدف ہوگا، ہماری نگاہیں ٹرافی پر مرکوز ہیں، پیسر۔ فوٹو: ایکسپریس ویب

تعریف کرنے پر حارث رؤف نے ویراٹ کوہلی کا شکریہ ادا کردیا۔

لاہور میں میڈیا سیشن کے دوران گفتگو کرتے ہوئے پیسر نے کہا کہ ویرات کوہلی بڑا بیٹر ہے، تعریف کرنے پر بھارتی بیٹر کا شکریہ ادا کرتا ہوں، ورلڈ کپ میں صرف کوہلی نہیں ہر کھلاڑی کو جلد آؤٹ کرنا ہدف ہوگا، ہماری نگاہیں ٹرافی پر مرکوز ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی20 ورلڈکپ؛ سابق کرکٹر نے حارث رؤف کو اپنے اسکواڈ سے باہر کردیا

حارث رؤف نے مزید کہا ہے کہ عامر سینئر ہیں، ان سے سیکھنے کا موقع ملے گا، بولرز میں مقابلے کی فضا ہو تو ٹیم کا فائدہ ہوتا ہے، کوئی حسد نہیں، بولرز ایک، دوسرے سے اچھا پرفارم کرنے کی کوشش کریں تو یہ بات ٹیم کے مفاد میں ہی جاتی ہے، کوشش کریں گے کہ ایک یونٹ کے طور پر گزشتہ ورلڈکپ کی غلطیاں نہ دہرائیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں