- لاہور؛ سب انسپکٹر کا ٹریفک اسسٹنٹ پر بہیمانہ تشدد، ویڈیو وائرل
- ثقلین مشتاق نے آل ٹائم ون ڈے الیون کا انکشاف کردیا
- 565 میٹرک ٹن چینی، سگریٹ، کپڑا، ایرانی تیل برآمد کرلیا گیا
- ایف بی آر کے کارپوریٹ ٹیکس آفس اسلام آباد کیخلاف تحقیقات کا حکم
- پنجاب میں ہیٹ ویو کا الرٹ جاری، درجہ حرارت 45ڈگری جانے کا امکان
- غزہ میں جھڑپوں اور دھماکوں میں مزید 3 اسرائیلی فوجی ہلاک، 4 شدید زخمی
- حکومت نیٹ میٹرنگ ختم کرکے گراس میٹرنگ پالیسی لانے کوتیار
- پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان پالیسی سطح کے مذاکرات کل شروع ہونگے
- این اے 148 ملتان میں ضمنی انتخاب کیلیے پولنگ جاری
- وزیراعظم کو آئی ایم ایف کا 18 ہزار ارب کا مجوزہ بجٹ پیش
- ٹی20 ورلڈکپ؛ ٹاپ 4 ٹیمیں کون سی ہوں گی؟ کیف نے پیشگوئی کردی
- ایک منٹ میں 110 پینسلیں توڑنے کا عالمی ریکارڈ
- سوشل میڈیا اور بچوں میں سیگریٹ نوشی کے درمیان تعلق کا انکشاف
- گرین ہاؤس گیسز کو قیمتی کیمیکلز میں بدلنے کا نیا طریقہ وضع
- بشکیک سے 140 طلبا کو لے کر پرواز لاہور پہنچ گئی
- ’’ کوہلی نے پاکستان آکر کھیلنے سے متعلق اچھی بات کی ہے‘‘
- کراچی: چھالیہ کے اسمگلرز کا پولیس کو رشوت دینا مہنگا پڑ گیا
- کراچی: گریڈ 17 کا افسر عدالت میں میتھ کی اسپیلنگ نہ سُنا سکا
- عالمی بینک کی پاکستان میں آئندہ مالی سال مہنگائی میں کمی کی پیش گوئی
- افغانستان کے صوبہ غور میں شدید بارش اور سیلاب سے 50 افراد جاں بحق
زوہاب خان اور ٹک ٹاکر وانیہ ندیم نے نکاح کرلیا
کراچی: بطورِ چائلڈ آرٹسٹ اپنے کریئر کی شروعات کرنے والے نوجوان پاکستانی اداکار زوہاب خان نے ٹک ٹاکر و اداکارہ وانیہ ندیم سے نکاح کرلیا۔
گزشتہ روز 5 مئی کو کراچی میں زوہاب خان اور وانیہ ندیم کے نکاح کی پُروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں اس نوجوان اداکار جوڑی کے اہلخانہ، قریبی رشتہ داروں اور دوستوں نے شرکت کی۔
زوہاب خان نے اپنے نکاح کے خاص موقع پر سفید رنگ کا کُرتا پاجامہ زیب تن کیا جبکہ اُن کی دلہنیا وانیہ ندیم بھی سفید رنگ کے خوبصورت لہنگے میں بہت ہی حسین لگ رہی تھیں۔
اس جوڑی کے نکاح کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر تیزی سے وائرل ہورہی ہیں جہاں مداحوں کی جانب سے نوجوان جوڑی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا جارہا ہے اور ساتھ ہی مبارکباد دینے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
واضح رہے کہ دسمبر 2023 میں زوہاب خان نے میٹا ٹینمنٹ نامی یوٹیوب چینل کے پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں اُنہوں نے اپنی اور وانیہ ندیم کی شادی کا عندیہ دیا تھا۔
پوڈ کاسٹ کے میزبان اذلان شاہ نے زوہاب خان کی شادی سے متعلق سوال پوچھا تھا جس پر اداکار کا کہنا تھا کہ اُن کا اگلے تین ماہ یا ایک ماہ کے اندر شادی کرنے کا ارادہ ہے۔
مزید پڑھیں: زوہاب خان کا اپنی ساتھی اداکارہ سے شادی کا اعلان
یاد رہے کہ زوہاب خان کا تعلق کراچی سے ہے، اُنہوں نے بطورِ چائلڈ آرٹسٹ شوبز میں اپنے کیرئیر کا آغاز کیا تھا، انہوں نے کئی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں جن میں عمر دادی اور گھر والے، میں ماں اور وہ، کاش میں تیری بیٹی نہ ہوتی، پرفیوم چوک، نہ کہو تم میرے نہیں اور عبداللہ پور کا دیوداس سمیت دیگر ڈرامے شامل ہیں۔
ڈراموں کے علاوہ، زوہاب خان نے اینی میٹڈ فلم ‘3 بہادر’ میں بھی کام کیا اور وہ اپنے ریپ سانگ ‘مائی اسٹوری’ کے ذریعے گلوکاری کی دُنیا میں بھی قدم رکھ چکے ہیں۔
دوسری جانب وانیہ ندیم معروف ٹک ٹاک اسٹار ہیں جبکہ اُنہوں نے کچھ عرصہ قبل ہی اداکاری کی دُنیا میں قدم رکھا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔