پرویز الٰہی کو جیل سے اسپتال یا گھر منتقل کرنے کی درخواست منظور

عدالت کا 15 روز میں ہاؤس اریسٹ پروسیجر مکمل کرکے پرویز الٰہی کو ان کی مرضی کے مطابق طبی سہولیات فراہم کرنے کا حکم


ویب ڈیسک May 06, 2024
(فوٹو: فائل)

عدالت نے پرویز الٰہی کو جیل سے اسپتال یا گھر منتقل کرنے کی درخواست منظور کرلی۔


سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور پی ٹی آئی رہنما پرویز الٰہی کو جیل سے اسپتال منتقل کرنے یا گھر کو سب جیل قرار دینے کی درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ نے منظور کرلی۔ عدالت نے وزارت داخلہ کو 15 روز میں پرویز الٰہی کو ہاؤس اریسٹ کا پروسیجر مکمل کرنے کا حکم دے دیا۔


اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے قیصرہ الٰہی کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنادیا، جس میں عدالت نے پرویز الٰہی کو ان کی مرضی کے مطابق طبی سہولیات فراہم کرنے کا حکم بھی دیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |