گندم اسکینڈل پر انکوائری کب کرنی ہے اسلام آباد ہائیکورٹ کا نیب پراسیکیوٹر سے استفسار

گندم اسکینڈل پر شاید آپ اگلی حکومت میں انکوائری کریں گے ، جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان


ویب ڈیسک May 06, 2024
گندم اسکینڈل پر شاید آپ اگلی حکومت میں انکوائری کریں گے ، جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان

اسلام آباد ہائی کورٹ نے فیصل چوہدری ایڈووکیٹ کی نیب میں طلبی کے خلاف درخواست نمٹادی ۔

ہائی کورٹ میں فواد چوہدری کے بھائی فیصل چوہدری ایڈوکیٹ کی نیب طلبی کے خلاف درخواست ہوئی تو نیب پراسیکیوٹر رافع مقصود نے بتایا کہ نیب کے پاس فیصل کے خلاف انکوائری موجود ہے۔

جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے آپ نے کال اپ نوٹس میں فیصل کو ملزم قرار دیا ہے، آپ ان کو ملزم کی جگہ سیلر یا پرچیزر کہہ دیں۔ کیا آپ نے ان کو انکوائری کے مرحلے پر گرفتار کرنا ہے؟

نیب پراسیکیوٹر نے بتایا کہ فیصل نے نیب کی انکوائری جوائن کرلی ہے، فی الحال گرفتاری کی ضرورت نہیں۔

عدالت نے فیصل ایڈووکیٹ کی نیب کال اپ نوٹس کے خلاف درخواست نیب پراسیکیوٹر کے بیان پر نمٹادی۔

دوران سماعت گندم انکوائری کا تذکرہ بھی ہوا۔ جسٹس اعجاز اسحاق خان نے نیب پراسیکیوٹر سے کہا کہ یہ تو چلیں چھوٹے چھوٹے معاملات ہیں گندم اسکینڈل پر انکوئری کب کرنی ہے؟ گندم اسکینڈل پر شاید آپ اگلی حکومت میں انکوائری کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں