وقاص اکرم کی چیئرمین پی اے سی نامزدگی پر شیر افضل مروت برہم
معاملہ بانی تحریک انصاف کے سامنے رکھنے کا اعلان
پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے شیخ وقاص اکرم کو بطور چیئرمین پی اے سی نامزد کرنے پر شیر افضل مروت برہم ہوگئے اور معاملہ بانی تحریک انصاف کے سامنے رکھنے کا اعلان کر دیا۔
انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں کل عمران خان سے ملاقات کروں گا اور ان کے نام پر ہونے والے فراڈ سے آگاہ کروں گا، بانی پی ٹی آئی نے چیئرمین پی اے سی کی نامزدگی کا معاملہ سیاسی کمیٹی کو فیصلے یا ووٹنگ کے لیے ریفر نہیں کیا اور نہ ہی اب تک مجھے چیئرمین بنانے کا اپنا فیصلہ تبدیل کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کا شیخ وقاص اکرم کو چیئرمین پی اے سی بنانے کا فیصلہ
شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ مجھے نہ تو کمیٹی کے اجلاس کے بارے میں آگاہ کیا گیا اور نہ ہی اس کے ایجنڈے میں ایسی کوئی چیز تھی، کل خان صاحب سے ملاقات کے بعد آپ سب کو آگاہ کروں گا، پی ٹی آئی ایک سیاسی جماعت ہے راجواڑہ نہیں اور میں اسے ہائی جیک نہیں ہونے دوں گا۔