پیمرا کے سرکاری ارکان کے آج ہونیوالے اجلاس کی کوئی حیثیت نہیں فریحہ افتخار

جیو چند روزکیلیے بندکرنے سے مسائل حل نہیں ہوں گے، فریحہ افتخار


Zulfiqar Baig June 18, 2014
افواج پاکستان کے بارے میں مسلسل8 گھنٹے تک نشریات نشرکرنے پر جیوگروپ کیخلاف سخت قانونی کارروائی سے جیو گروپ کو سبق حاصل ہوگا، فریحہ افتخار۔ فوٹو؛ فائل

پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی کی پرائویٹ ممبر فریحہ افتخار نے کہا کہ عوام کی ترجمانی کرتے ہوئے ہم نے جیوکے خلاف جو فیصلہ دیا ہے اس پر 100 فیصد عملدرآمدکیلیے پیمرا حکام کوہماری بات ماننا ہوگی۔

ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے فریحہ افتخار کا کہنا تھا کہ بدھ کو پیمرا ہیڈکوارٹرز اسلام آبادمیں سرکاری ارکان کے بلائے جانے والے اجلاس کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جیو چند روزکیلیے بندکرنے سے مسائل حل نہیں ہوں گے، جیونیوز، جیو انٹرٹینمنٹ،جیو تیز کو مستقل طور پر بندکرنا چاہیے۔

فریحہ افتخار نے کہا کہ افواج پاکستان کے بارے میں مسلسل8 گھنٹے تک نشریات نشرکرنے پر جیوگروپ کیخلاف سخت قانونی کارروائی سے جیو گروپ کو سبق حاصل ہوگا، جیوکے جن کرداروں نے پاک فوج کیخلاف جھوٹے الزامات لگائے ان کو سامنے لایا جائے اور ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں