کے پی وزرا کو کرایے کی مد میں 2 لاکھ روپے ماہانہ کرایہ دینے کی منظوری

پشاور کے باہر سے تعلق رکھنے والے مشیروں اور معاونین کو بھی دو لاکھ روپے دیے جائیں گے، کابینہ نے منظوری دے دی


Staff Reporter May 06, 2024
وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس (فوٹو فائل)

خیبرپختونخوا کابینہ نے صوبائی وزراء، مشیروں اور معاونین خصوصی کی مراعات اور الاﺅنسز میں اضافہ کی منظوری دے دی۔

صوبائی کابینہ کا پانچواں اجلاس پختونخوا ہاﺅس اسلام آباد میں منعقد ہوا، جس میں فیصلہ کیاگیا کہ ایسے وزرا، مشیروں اور معاونین خصوصی کو ماہانہ بنیادوں پر کرائے کی مد میں70 ہزار کی بجائے2 لاکھ روپے ادا کیے جائیں گے جن کا تعلق پشاور سے نہیں اور وہ کرائے کے گھروں میں رہتے ہیں۔

مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے بتایا کہ یوٹیلیٹی بلوں کی ادائیگی بھی اس دولاکھ روپے میں شامل ہوگی۔ مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹرسیف کے مطابق وزرا کے لیے یہ اضافہ گھروں کے کرایوں میں اضافہ کی وجہ سے کیاگیا جبکہ ڈپٹی کمشنروں کو فراہم کیاجانا والا فنڈ خفیہ نہیں بلکہ بینک کے ذریعے فراہم کیاجائےگا جس کا آڈٹ بھی ہوگا۔

اس مد میں ضم اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں کو 2021-24 ءکے لیے 1303ملین روپے مختص کیے گئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں