چیمپئینز ٹرافی 2025 بھارتی ٹیم آمد سے متعلق بی سی سی آئی صدر کا بیان آگیا

پی سی بی نے ابتدائی شیڈول پہلے ہی مہمان ٹیموں کو ارسال کردیا


ویب ڈیسک May 07, 2024
پی سی بی نے ابتدائی شیڈول پہلے ہی مہمان ٹیموں کو ارسال کردیا (فوٹو: کرک انفو)

پاکستان کی میزبانی میں ہونے والی آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی 2025 میں بھارتی ٹیم کی آمد سے متعلق بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے صدر نے بھی لب کشائی کردی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے صدر راجیو شکلا کا کہنا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کیلئے بھارتی ٹیم کو پاکستان بھیجنے یا نہ بھیجنا حکومت کا اختیار ہے۔

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 فروری میں پاکستان میں شیڈول ہے، مجوزہ شیڈول کے مطابق چیمپئنز ٹرافی کے میچز پاکستان کے تین وینیوز کراچی، لاہور اور راولپنڈی میں ہوں گے۔

مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی 2025؛ بھارت پھر پاکستان نہ آنے کے بہانے تلاش کرنے لگا

دوسری جانب چیمپئنز ٹرافی کے مجوزہ شیڈول میں بھارتی ٹیم کے پاکستان میں کم سے کم سفر کرنے کے حوالے سے تجویز سامنے آئی ہے۔

قبل ازیں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سربراہ محسن نقوی نے کہا تھا کہ چیمپئنز ٹرافی میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے پاکستان آکر کھیلنے سے انکار کی کوئی وجہ نہیں ہے، ٹیموں کو شیڈول پہلے ہی ارسال کیا جاچکا ہے۔

مزید پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی 2025؛ ٹیموں کو شیڈول بھیج دیا ہے، چیئرمین پی سی بی

واضح رہے کہ بھارت میں عام انتخابات کے باعث ہندو انتہا پسند جماعت بھارتی جنتا پارٹی (بی جے پی) چیمپئینز ٹرافی کو لیکر ہندوؤں کو اپنی طرف راغب کرنے کیلئے پاکستان مخالف پروپیگنڈا کررہی ہے جبکہ ٹیم کی سیکیورٹی کو جواز بناکر ایونٹ کیلئے پاکستان نہ بھیجنے پر بضد ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں