شمالی وزیرستان میں امریکی ڈرون طیارے کے حملے میں 6 افراد ہلاک

حملے کے بعد ڈرون طیاروں نے علاقے میں نچلی پروازیں بھی کیں جسکی وجہ سے مقامی افراد میں خوف و ہراس پھیل گیا


ویب ڈیسک June 18, 2014
امریکی ڈرون حملے ملکی سلامتی اور خود مختاری کی خلاف ورزی ہیں، دفتر خارجہ فوٹو: فائل

تحصیل میران شاہ میں امریکی ڈرون طیارے کے حملے میں 6 افراد ہلاک ہو گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق امریکی قاتل طیارے نے شمالی وزیرستان کی تحصیل میران شاہ کے علاقوں درگاہ منڈی اور طوری خیل میں ایک مکان اور گاڑی پر 4 میزائل داغے جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ حملے کے بعد ڈرون طیاروں نے علاقے میں نچلی پروازیں بھی جاری رکھیں جس کے باعث علاقہ مکینوں میں خوس و ہراس پھیل گیا۔ مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت ڈرون حملے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا۔

دوسری جانب پاکستان نے میران شاہ میں امریکی ڈرون حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے ملک کی خود مختاری کے خلاف قرار دیا ہے۔ دفتر خارجہ سے جاری مذمتی بیان کے مطابق پاکستان نے ہمیشہ ڈرون حملوں کو ملکی سلامتی اور خود مختاری کی خلاف ورزی قرار دیا کیونکہ یہ حملے ملک اور خطے میں امن واستحکام کی حکومتی کوششوں پر منفی اثرات مرتب کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ ایک ہفتہ قبل بھی شمالی وزیرستان کی تحصیل میران شاہ میں 2 ڈرون حملوں میں 16 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں