پریٹی زنٹا کے سوشل میڈیا پر شاہ رخ اور سلمان خان کے بارے میں انکشافات
پریٹی زنٹا نے دونوں سپر اسٹارز کے ساتھ کئی فلموں میں کام کیا ہے
بالی ووڈ کی معروف اداکارہ پریتی زنٹا نے سوشل میڈیا پر سوال و جواب کے سیشن میں سلمان خان اور شاہ رخ سے متعلق دلچسپ باتیں شیئر کیں۔
پریٹی زنٹا اُن چند ہیروئنز میں سے ایک ہیں جنھوں نے سلمان خان اور شاہ رخ خان کے ساتھ الگ الگ فلموں میں کام کیا۔ اس لیے وہ ان دونوں سپر اسٹارز کے بارے میں کئی ایسی باتیں جانتی ہیں جس سے کم ہی لوگ آشنا ہوں گے۔
اداکارہ پریتی زنٹا سوشل میڈیا پر کافی متحرک ہیں۔ اپنے مداحوں سے رابطے میں رہتی ہیں اور اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر سوال و جواب کا سیشن بھی رکھتی ہیں۔ ایسے ہی ایک سیشن میں بات چھیڑ گئی بالی ووڈ کے کنگ خان ۔۔ شاہ رخ خان اور دبنگ اسٹار سلمان خان کی۔۔
حسن اتفاق کہیے یا قمست ۔۔ پریٹی زنٹا کی شاہ رخ خان اور سلمان کے ساتھ جوڑی مداحوں میں یکساں مقبول رہی جب کہ عمومی طور پر ایسا نہیں ہوتا۔
پریٹی زنٹا نے فلم ''دل سے'' میں شاہ رخ خان کے ساتھ کام کیا تھا اور بالی ووڈ میں اپنی پہچان بنائی تھی۔ اس کے علاوہ ''کل ہو نا ہو''، ویر زارا اور ''کبھی الودع نہ کہنا'' جیسی کامیاب فلموں میں شاہ رخ خان کے ساتھ نظر آئیں۔
کنگ خان سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں اداکارہ نے کہا کہ شاہ رخ خان توانائی سے بھرپور اداکار ہیں۔ وہ سیٹ پر سب کو ہنساتے ہیں اور پُرجوش رہتے ہیں۔ میں نے ان سے بہت کچھ سیکھا ہے۔
سلمان خان سے متعلق پریٹی زنٹا نے بتایا کہ دبنگ خان کی پہچان فائٹنگ ہیرو کے طور پر ہے لیکن وہ اچھی موسیقی کے دلدادہ ہیں۔ وہ نرم دل کے مالک ہیں اور اپنے ساتھیوں کی مدد کے لیے ہر وقت کمربستہ نظر آتے ہیں۔
اداکارہ نے مزید کہا کہ سلمان خان بہت محنتی اور باصلاحیت اداکار ہیں، ان کے ساتھ کام کرکے مزہ آتا ہے۔ سلمان خان کے ساتھ پریٹی زنٹا نے '' ہر دل جو پیار کرے گا'' اور ''چوری چوری چپکے چپکے'' میں کام کیا تھا۔
دونوں اداکاروں کے ساتھ دوبارہ کام کرنے کے حوالے سے پریٹی زنٹا نے کہا کہ ایک اچھا اسکرپٹ ملا جس کہانی جاندار ہو اور کچھ نیا کام کرنے کا موقع ہو تو وہ ضرور فلم کریں گی۔