
ایکسپریس نیوز کے مطابق ہنگوکےعلاقے کاہی میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک گھرمیں گھس کر اندھادھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2 خواتین سمیت 7 افراد جاں بحق ہو گئے۔ مقتولین کا تعلق آئی ڈی پیزکےایک ہی خاندان سے تھا، امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے لاشوں کوڈی ایچ کیواسپتال ہنگو منتقل کیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش کے لئے چھاپہ مار کارروائیوں کا آغاز کر دیا ہے، مکمل تحقیقات کے بغیر کچھ کہنا قبل ازوقت ہوگا۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔