بدنیتی پر مبنی مہم جسٹس محسن کیانی کا بھی توہین عدالت کارروائی کیلئے خط

بدنیتی پر مبنی مہم پر توہین عدالت کی کارروائی شروع کی جائے، جسٹس محسن


ویب ڈیسک May 07, 2024
بدنیتی پر مبنی مہم پر توہین عدالت کی کارروائی شروع کی جائے، جسٹس محسن

بدنیتی پر مبنی مہم کے خلاف جسٹس محسن کیانی نے بھی توہین عدالت کی کارروائی کرنے کیلئے خط لکھ دیا۔

بدنیتی پر مبنی مہم پر توہین عدالت کارروائی کے لئے ایک اور خط سامنے آگیا۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے چیف جسٹس ہائی کورٹ عامر فاروق کو توہین عدالت کارروائی کا خط لکھ دیا۔

ذرائع کے مطابق جسٹس محسن اختر کیانی نے خط میں کہا کہ بدنیتی پر مبنی مہم پر توہین عدالت کی کارروائی شروع کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں: جسٹس بابر ستار کے خلاف مہم چلانے پر توہین عدالت کی کارروائی کا فیصلہ

اس سے قبل جسٹس بابر ستار نے بھی سوشل میڈیا مہم کے معاملے پر چیف جسٹس عامر فاروق کو خط لکھا تھا جس کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس بابر ستار کے خلاف سوشل میڈیا پر مہم چلانے پر توہین عدالت کی کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس بابر ستار کیخلاف سوشل میڈیا مہم پر اعلامیہ بھی جاری کیا تھا اور ان پر لگائے الزامات کی تردید کی گئی تھی۔ جسٹس بابر ستار کیخلاف دوہری شہریت سمیت دیگر الزامات پر مبنی سوشل میڈیا مہم سنجیدہ صورت اختیار کر گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں