ٹی20 ورلڈکپ سے قبل ریکارڈ بُک بابراعظم کے انتظار میں! جانیے

ویب ڈیسک  منگل 7 مئ 2024
آئرلینڈ اور انگلینڈ کیخلاف سیریز میں کپتان کے پاس سنہری موقع آگیا (فوٹو: پی سی بی)

آئرلینڈ اور انگلینڈ کیخلاف سیریز میں کپتان کے پاس سنہری موقع آگیا (فوٹو: پی سی بی)

قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کے دوران ایک مرتبہ پھر ریکارڈ بُک میں اپنا نام لکھنے کی تیاری کرنے لگے ہیں۔

آئرلینڈ سے ہونے والی تین ٹی 20 میچز کی سیریز کا پہلا میچ دس مئی کو ڈبلن مین ہوگا جس میں بابرا اعظم کو نئے ریکارڈز بنانے کا موقع حاصل ہوگا۔

اگر میچ میں فتح مل گئی تو  بابراعظم ٹی20 انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ فتوحات سمیٹنے والے کپتان بن جائیں گے، اسوقت یہ ریکارڈ یوگنڈا سے تعلق رکھنے والے برائن مسابا کے نام ہے، جنہوں نے 56 میچز میں 44 کامیابیاں بطور کپتان حاصل کی ہیں۔

مزید پڑھیں: ٹی20 ورلڈکپ؛ کس ٹیم کی کٹ زیادہ اچھی ہے؟ نئی بحث چھڑگئی

اس فہرست میں بابراعظم کا دوسرا نمبر ہے جو بطور کپتان 76 میچز میں 44 فتوحات کیساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہیں، افغانستان کے سابق کپتان اصغر افغان 52 میچز میں 42 جبکہ انگلینڈ کے سابق کپتان آئن مورگن 72 میچز میں 42 فتوحات کیساتھ بالترتیب تیسری اور چوتھی پوزیشن پر ہیں۔

اسی طرح ایک اور ریکارڈ ٹی 20 کے میچز میں سب سے زیادہ قیادت کرنے کا بھی ہے، جو اس وقت آسٹریلوی کھلاڑی ایرن فنچ کے پاس ہے جنہوں نے 76 میچز میں کینگروز کی سربراہی کی، بابر اعظم دس مئی کو یہ ریکارڈ اپنے نام کرسکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: دورہ آئرلینڈ و انگلینڈ؛ قومی ٹیم دبئی پہنچ گئی

اسی طرح بلے بازی میں  بابراعظم ٹی20 انٹرنیشنل میں 107 اننگز میں 3 ہزار 823 رنز اسکور کرچکے ہیں، انہیں کوہلی کا ریکارڈ توڑنے کیلئے 215 جبکہ 4 ہزار رنز مکمل کرنے کیلئے محض 177 رنز درکار ہیں۔

مزید پڑھیں: ٹی20 ورلڈ کپ 2024 کیلئے قومی ٹیم کی نئی کِٹ کی رونمائی

بھارت کے ویرات کوہلی 109 اننگز میں 4 ہزار 37 رنز بناکر ٹی 20 میچز میں سب سے آگے ہیں، انہی کے ہم وطن اور کپتان روہت شرما 143 اننگز میں 3ہزار 974 رنز کے ہمراہ دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔