دوسری شادی پر بیوی نے بھری عدالت میں شوہر کی پٹائی کردی

وکاس نامی شخص نے اولاد نہ ہونے پر بغیر بتائے دوسری شادی کی تھی


ویب ڈیسک May 07, 2024
وکاس نامی نے شخص نے بغیر بتائے دوسری شادی کرلی تھی

بھارتی ریاست بہار میں بیوی نے دوسری شادی کرنے پر اپنے شوہر کو عدالت میں ہی سب کے سامنے مارا پیٹا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شوہر وکاس کا کہنا تھا کہ ہماری شادی کو 7 سال ہوگئے ہیں لیکن اب تک اولاد نہیں ہوئی۔ اس وجہ سے میں نے دوسری شادی کی ہے۔

تاہم ناراض بیوی نے ایک نہ سنی اور بھری عدالت میں شوہر پر مکوں کی بارش کردی۔

پہلی بیوی کا کہنا تھا کہ وکاس نے میرے علم میں لائے بغیر دوسری شادی کی اور اسی کے ساتھ رہ رہا تھا۔

عدالتی عملے، پولیس اہلکاروں اور اہل خانہ نے بمشکل وکاس کو پہلی بیوی کی مار سے بچایا۔

عدالت نے پہلی بیوی کی جانب سے شوہر پر دائر کیے گئے مقدمات کی سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی کردی اور فریقین کو تب تک عدالت سے باہر معاملہ سلجھانے کا مشورہ بھی دیا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں