پرویزمشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے خلاف حکومتی درخواست پر بینچ تشکیل

جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ 23جون کو سماعت کرے گا۔

سندھ ہائی کورٹ نے سابق صدر پرویز مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیا تھا۔ فوٹو: فائل

چیف جسٹس پاکستان نے پرویز مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے سے متعلق جلد سماعت کی حکومتی درخواست مسترد کردی ہے دوسری جانب سپریم کورٹ نے پرویز مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے خلاف درخواست پر بنچ تشکیل دے دیا گیا۔

چیف جسٹس پاکستان جسٹس تصدق حسین جیلانی نے وفاق کی جانب سے بھجوائی گئی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ سپریم کورٹ کا فاضل بینچ اسی ہفتے کیس سننے کا کہہ چکا ہے جس کے بعد نئی درخواست دینا بے مقصد ہے۔


دوسری جانب پرویز مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے سے متعلق سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف حکومتی درخواست کی سماعت کے لئے سپریم کورٹ کا 5 رکنی بینچ تشکیل دے دیا گیا ہے، جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں بینچ 23جون کو سماعت کرے گا۔ بiنچ میں جسٹس جواد ایس خواجہ، جسٹس انورظہیر جمالی، جسٹس اعجازافضل اورجسٹس گلزار احمد شامل ہیں۔

واضح رہے کہ سندھ ہائی کورٹ نے سابق صدر پرویز مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیا تھا جسے وفاق نے عدالت عظمیٰ میں چیلنج کردیا تھا ۔
Load Next Story