غداری کیس سیکریٹری داخلہ شاہد خان نے بطورشکایت کنندہ اپنا بیان ریکارڈ کرادیا
24 جون کو وکلائے صفائی سیکریٹری داخلہ شاہد خان کے بیان پر جرح کریں گے
سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کی سماعت کے دوران سیکریٹری داخلہ شاہد خان نے بطور شکایت کنندہ اپنا بیان ریکارڈ کرادیا۔
جسٹس فیصل عرب کی سربراہی میں 3 رکنی خصوصی عدالت نے سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران سیکریٹری داخلہ شاہد خان نے بطورشکایت کنندہ اپنا بیان ریکارڈ کرادیا، بیان ریکارڈ کرانے کے دوران سیکریٹری داخلہ نے کہا کہ 26 جون 2013 کوایف آئی اے کو تحقیقاتی ٹیم تشکیل دینے کا حکم دیا گیا تھا، خط میں وزیراعظم کے دفتر سے ہدایات ملی تھیں کہ الزامات کی تحقیقات کی جائیں۔ ایف آئی اے نے تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ 16 نومبرکو پیش کی تھی۔ وزارت داخلہ نے رپورٹ پر محکمہ قانون سےمشورہ کیا، رپورٹ کے جائزے او رمشاورت کے بعد اس نتیجے پر پہنچے کہ ملزم پر مقدمہ بنتا ہے۔ جس پر وکیل استغاثہ اکرم شیخ نے استفسار کیا کہ ملزم کون ہے؟ تو سیکریٹری داخلہ نے جواب دیا۔ ملزم جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف ہیں، جس پر وکیل استغاثہ نے پھر پوچھا کہ انھوں نے مقدمے میں کسی اور کو شامل کیوں نہیں کیا؟ تو سیکریٹری داخلہ کا جواب تھا کہ مقدمہ رپورٹ کی بنیاد پر دائر کیا گیا ہے۔
سیکریٹری داخلہ کا بیان مکمل ہونے کے بعد عدالت نے سماعت 24 جون تک ملتوی کرتے ہوئے کہا کہ اسی روز وکلاصفائی سیکریٹری داخلہ شاہد خان کے بیان پر جرح کریں گے۔