’ہیرا منڈی‘ اداکار شیکھر سمن نے مودی کی انتہا پسند ہندو پارٹی جوائن کرلی

اداکار 2009 میں کانگریس کے ٹکٹ پر الیکشن لڑ چکے ہیں لیکن انہیں شتروگھن سنہا کے ہاتھوں شکست ہوئی


ویب ڈیسک May 07, 2024

بھارتی اداکار شیکھر سمن نے لوک سبھا کے الیکشن کیلئے مودی کی انتہا پسند پارٹی بی جے پی کو جوائن کرلیا۔

لوک سبھا کے الیکشن اپنے تیسرے مرحلے میں داخل ہوچکے ہیں اور اس سلسلے میں 11 ریاستوں کی 93 نشستوں پر انتخابات ہوں گے۔

شیکھر سمن اس سے قبل 2009 میں کانگریس کے ٹکٹ پر الیکشن لڑ چکے ہیں لیکن انہیں ساتھی اداکار شتروگھن سنہا کے ہاتھوں شکست ہوئی۔

اداکار نے 15 برس بعد دوبارہ سیاست میں انٹری دی ہے اور اب وہ بی جے پی کے پلیٹ فارم سے الیکشن میں حصہ لیں گے۔

میڈیا سے گفتگو میں شیکھر سمن کا کہنا تھا کہ انہیں اندازا نہیں تھا کہ وہ یہ اعلان کریں گے لیکن زندگی میں کچھ بھی ہو جاتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں