وزیراعظم کا 9 مئی کو شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے تقریب کے انعقاد کا فیصلہ

بے حرمتی ان کی گوارا نہیں ہونے دینا اب دوبارہ نہیں کے عنوان سے تقریب کا انعقادکنونشن سینٹر اسلام آباد میں ہوگا


ویب ڈیسک May 07, 2024
کنونشن سینٹر اسلام آباد میں وزیراعظم پالیسی بیان دیں گے—فوٹو: فائل

وزیراعظم شہباز شریف نے 9 مئی کو کنونشن سینٹر اسلام آباد میں ملک کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ایک بڑی تقریب کے انعقاد کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے 9 مئی کو ملک کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور ان کی ہدایت پر اسلام آباد کنونشن سینٹر میں شہدا کے اعزاز میں بڑی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا۔

تقریب میں پاک فوج، پولیس، سیکیورٹی اداروں اور دہشت گردی کا مقابلہ کرنے والے شہدا کے خاندان مدعو ہوں گے، تقریب میں وزیراعظم اور وفاقی کابینہ کے ارکان بھی شرکت کریں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف تقریب سے خطاب کریں گے اور اہم پالیسی بیان بھی دیں گے، بے حرمتی ان کی گوارا نہیں ہونے دینا اب دوبارہ نہیں کے عنوان سے تقریب کا انعقاد کیا جائے گا۔

کنونشن سینٹر اسلام آباد میں 9 مئی کو ہونے والی تقریب میں سول، عسکری قیادت سمیت سفارت کار بھی شرکت کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں