نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی جانب سے تیار کی گئی کار پر 16 لاکھ روپے لاگت آئی ہے۔ فوٹو؛ایکسپریس نیوز
نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے طالب علموں نے فارمولہ ریس کاربنا ڈالی جو 9 جولائی سے لندن میں ہونے والی ریس میں حصہ لے گی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق فارمولہ ون ریس کار کراچی کی نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے 32 طلبا کے گروپ نے تیار کی جس میں 4 لڑکیاں بھی شامل ہیں۔ یہ گاڑی 9 سے 13 جولائی تک لندن میں ہونے والی سلور اسٹون ریس میں شرکت کرے گی۔ ہرسال ہونے والی اس ریس میں 600 سی سی کی گاڑیاں حصہ لیتی ہیں۔
نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے طلبا کی جانب سے تیار کی گئی 16 لاکھ روپے کی لاگت سے یہ ریس کارمکمل طور پر پاکستان میں تیارکی گئی ہے۔ ہنرمند طلبا کا کہنا ہے کہ اگر ان کاروں کوبڑے پیمانے پر یہاں بنایا جائے تو ان کی لاگت بھی کم ہوجائے گی اور پاکستان خاصا زرمبادلہ کما کرترقی کے نئے راستے کھول سکتا ہے۔