بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو کیمپ جیل بنی گالا سے اڈیالہ جیل کے خواتین وارڈ منتقل کر دیا گیا۔
جیل ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل کے خواتین وارڈ منتقل کیا گیا ہے جہاں انہیں قید رکھا جائے گا، بشریٰ بی بی کو اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے سب جیل بنی گالا کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیئے جانے کے بعد اڈیالہ جیل قید کیا گیا ہے۔
بشری بی بی آج 190 ملین پاونڈ ریفرنس کی سماعت کے لئے اڈیالہ جیل لائی گئی تھیں جہاں انہیں وپس جانے سے روک دیا گیا اور عدالتی حکم کے مطابق اڈیالہ جیل میں قید کرکے خواتین وارڈ منتقل کر دیا گیا۔
بانی چیئرمین پی ٹی ائی کی اہلیہ کو توشہ خانہ ریفرنس میں سزاعدالت کی جانب سے سنائی گئی سزا کے بعد اڈیالہ کہ بجائے کیمپ جیل بنی گالا قید کیاگیا تھا جس کے خلاف انہوں نے اسلام اباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔
ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے بشریٰ بی بی کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا حکم جاری کردیا۔
بشریٰ بی بی کی جانب سے بنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے گزشتہ ہفتے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
عدالت نے بشریٰ بی بی کو بنی گالہ سب جیل رکھنے کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے کر اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔