بالی ووڈ کے بگ بی چھوٹی اسکرین کے سحر میں گرفتار
چھوٹی اسکرین پر سیکڑوں چینلز کے درمیان مقابلہ ہے اس لئے اس پر کام کرنے کیلئے کچھ مختلف کرنا پڑتا ہے،امیتابھ بچن
بالی ووڈ سپر اسٹار امیتابھ بچن کا کہنا ہے کہ ٹی وی پر کام کرنا فلموں میں کام کرنے سے زیادہ بہتر ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ میں بگ بی کے نام سے جانے جانے والے امیتابھ بچن کا کہنا ہے کہ چھوٹی اسکرین پر کام کرنا سلور اسکرین پر کام کرنے سے زیادہ بہتر ہے، چھوٹی اسکرین کے کام کو زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹی وی پر پروگرام میں پیش کیا جانے والا مواد "بادشاہ" کی حیثیت رکھتا ہے، جس کا مواد اچھا ہو گا وہ کامیاب ہو گا۔
بگ بی کا کہنا تھا کہ چھوٹی اسکرین پر 800 چینلز کے درمیان مقابلہ ہے اس لئے اس پر کام کرنے کے لئے اداکار کو دوسروں سے کچھ مختلف کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں ٹی وی دیکھنے والوں کی تعداد سینما کی نسبت 3 گنا زیادہ ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ 4 دہائیوں سے بھارتی فلم انڈسٹری پر راج کرنے والے امیتابھ بچن ٹی وی سیریل "یدھ" میں اپنا ڈیبیو کرنے جا رہے ہیں۔