2024

پی ایس ایل کی سابق چیمپئین ٹیم نے پشاور میں میچز کروانے کا مطالبہ کردیا

سیزن 10 کا کوئی بھی میچ ہوم گراؤنڈ پر نہ ہونے پر فرنچائز اونر حیران


Saleem Khaliq May 08, 2024
سیزن 10 کا کوئی بھی میچ ہوم گراؤنڈ پر نہ ہونے پر فرنچائز اونر حیران (فوٹو: ایکسپریس ویب)

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی سابق چیمپئین ٹیم نے پشاور میں میچز کے انعقاد کا مطالبہ کردیا۔

ذرائع کے مطابق پشاور زلمی کے فرنچائز اونر جاوید آفریدی نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو ای میل میں اس بات پر تعجب کا اظہار کیا کہ سیزن 10 کا کوئی میچ پشاور (ہوم گراؤنڈ) میں نہیں رکھا گیا۔

انھوں نے زلمی کے میچز ہوم گراؤنڈ پر منعقد کرانے کا کہتے ہوئے وینیوز میں پشاور کی شمولیت کا مطالبہ کرتے ہوئے اسٹیڈیم کا بقیہ 20 فیصد تعمیراتی کام مکمل کرنے میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے تعاون کی بھی درخواست کی۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل 2025؛ پلئینگ کنڈیشنز میں تبدیلی پر غور شروع

جاوید آفریدی نے خط میں لکھا کہ ان کی ٹیم 13 مئی کو چیف منسٹر خیبر پختونخوا علی امین سے ملاقات کرے گی تا کہ اسٹیڈیم کے حوالے سے تمام اسٹیک ہولڈرز میں کوآرڈینیشن ممکن ہوسکے۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل2025؛ پی سی بی نے آئی پی ایل سے متصادم تاریخیں تجویز کردیں

انھوں نے محسن نقوی سے درخواست کی کہ پشاور میں پی ایس ایل کے میچز یقینی بنانے کیلئے ایک کمیٹی قائم کریں، اس سے کامیاب ایونٹ کے انعقاد میں مدد ملے گی۔

دوسری جانب ذرائع کے مطابق چیف منسٹر نے تعمیراتی کام کے بقیہ فنڈز کی بھی منظوری دے دی لہذا اب گیند بورڈ کے کورٹ میں آ گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں