عارف علوی انسداد دہشت گردی عدالت پہنچ گئے شاہ محمود یاسمین راشد سے ملاقات

عمران خان نے ہمیشہ جمہوری روایات پر عمل کی تاکید ہے، فکر نہ کریں لوگ ہمارے ساتھ ہیں، سابق صدر


ویب ڈیسک May 08, 2024
(فوٹو: فائل)

سابق صدر عارف علوی نے انسداد دہشت گردی عدالت میں شاہ محمود قریشی، یاسمین راشد و دیگر سے ملاقات کی ہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی پولیس کی سخت سکیورٹی میں انسداد دہشت گردی عدالت پہنچے، جہاں انہوں نے پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد، سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ، اعجاز چوہدری اور شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی۔


ملاقات کے موقع پر عارف علوی نے کہا کہ آپ سب لوگ پارٹی کے ساتھ کھڑے ہیں، عمران خان پاکستان کے سب سے پاپولر لیڈر ہیں، آپ سب لوگ دہشت گردی کے کیسز کا سامنا کررہے ہیں، آپ فکر نہ کریں، لوگ ہمارے ساتھ ہیں۔


یاسمین راشد نے کہا کہ باہر میرا پیغام دے دیں کہ میں جیل میں خوش ہوں جتنی زیادتیاں کرنی ہیں کرلیں۔ مجھے جیل میں بلیوں اور چھپکلیوں سے مقابلہ کرنا پڑتا ہے، آدھا دن مقابلے میں جب کہ آدھا دن کتابیں پڑھنے میں گزرتا ہے۔ سابق صدر عارف علوی نے کہا کہ ہمیں بانی پی ٹی آئی عمران خان نے بار بار جمہوریت پر عملدرآمد ہی کی تاکید کی ہے۔


بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق صدر عارف علوی نے کہا کہ میں اپنے دوستوں سے ملنے آیا تھا۔ وہ انصاف کے متقاضی ہیں ۔ 8 فروری کے لیے نشان تک چھین لیا گیا مگر عوام نے پھر بھی ساتھ دیا۔ ہم چاہتے ہیں کمیشن بنے، جس میں 9 مئی کی تحقیقات کی جائیں اور مجرموں کو سزا ملے۔


انہوں نے کہا کہ پاکستان میں دونوں طرف کے لوگوں کو درگزر کرنا پڑے گا ۔ ظالم اور اور مظلوم دونوں کو۔میں عمران خان کو کیا مشورہ دوں، وہ تو پہلے ہی جیل میں ہیں، مشکل میں ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں