بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں 3 کشمیری نوجوان شہید

نوجوانوں کو ضلع کلگام میں نام نہاد سرچ آپریشن کی آڑ میں شہید کیا گیا


ویب ڈیسک May 08, 2024
نوجوانوں کو ضلع کلگام میں نام نہاد سرچ آپریشن کی آڑ میں شہید کیا گیا ، فوٹو: فائل

مقبوضہ کشمیر میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران بھارتی فوج کی جارحیت میں 3 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع کلگام میں بھارتی فوج نے محاصرہ کرکے گھر گھر تلاشی لی، چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کیا۔ اس دوران ایک گھر پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔

قابض بھارتی فوج کی فائرنگ میں 3 کشمیری نوجوان موقع پر ہی شہید ہوگئے جب کہ ان کے گھر کو بھی مسمار کردیا گیا اور لاشیں لواحقین کے حوالے کرنے کے بجائے پولیس کو دیدی گئیں۔

شہید نوجوانوں کے اہل خانہ اپنے پیاروں کی لاشوں کے حصول کے لیے دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں۔ علاقہ مکینوں نے اس ظلم و بربریت کے خلاف شدید احتجاج کیا اور جدوجہد آزادی کشمیر کے حق میں نعرے بازی کی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز ضلع پونچھ میں بھارتی فضائیہ کے ایک قافلے کو گھات لگا کر نشانہ بنایا گیا تھا جس میں ایک اہلکار ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے تھے۔

اس واقعے کے بعد سے قابض بھارتی فوج نے پہلے پونچھ اور اب ضلع کلگام میں سرچ آپریشن کیا ہے۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں