بجلی کی قیمت میں دو روپے 83 پیسے فی یونٹ اضافہ

اضافہ ماہ مارچ کے لیے کیا گیا، اطلاق لائف لائن اور کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا


ویب ڈیسک May 08, 2024
(فوٹو : فائل)

بجلی کی قیمت میں دو روپے 83 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا گیا۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں یہ اضافہ ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے جس کا اطلاق ماہ مارچ پر ہوگا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق رواں ماہ کے بجلی بلوں پر ہوگا، اس اضافے کا اطلاق لائف لائن صارفین، کے الیکٹرک صارفین اور الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز پر نہیں ہوگا۔

electric nepra notification 2024واضح رہے کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے صارفین پر 26 ارب روپے کا بوجھ پڑے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔