سوال پسند نہ آنے پر شیرافضل مروت کے ساتھیوں کا صحافی پر تشدد

پی ٹی آئی رہنما کے ساتھیوں نے صحافی پر تھپڑوں کی بارش کردی جس پر وہاں موجود صحافیوں نے اُسے بچایا

فوٹو: فائل

شیر افضل مروت سے سوال کیوں کیا؟؟ پی ٹی آئی رہنما کے ساتھی آپے سے باہر ہوگئے۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیر افضل مروت کے ساتھیوں نے سوال کرنے والے یوٹیوبر پر تھپڑوں کی بارش کردی جس پر وہاں موجود صحافیوں نے صحافی کو بچایا۔

یہ واقعہ راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے باہر پیش آیا۔ صحافی نے سوال کیا کہ "آپ کے پارٹی ذرائع نے بتایا کہ آپ نے مسلم لیگ (ن) کے خواجہ آصف اور اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ کی 'بھیک' مانگنے کے لیے رابطہ کیا۔


مزید پڑھیں: شبلی فراز اور عمر ایوب کے ساتھ کام کرنے سے انکار کرتا ہوں، شیر افضل

شیر افضل مروت صحافی کے سوال پر غصے میں آگئے اور انہوں نے صحافی کو سوال پوچھنے سے روکتے ہوئے کہا کہ اپنے الفاظ کا صحیح استعمال کریں۔

شیر افضل مروت نے کہا کہ "بھکاری آپ خود ہوں گے، میں لعنت بھیجتا ہوں ایسے صحافی پر جو گھٹیا زبان استعمال کرتا ہے، آپ کو آئندہ مجھ سے سوال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی"۔



اس سے قبل شیر افضل مروت نے شبلی فراز اور عمر ایوب خان کے ان کے ساتھ متعصبانہ رویے پر اپنی پارٹی سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔
Load Next Story