وزیراعلیٰ پنجاب کی وکلا کے خلاف طاقت استعمال نہ کرنے کی ہدایت

لاہور میں وکلا اور پولیس کے تصادم پر وزیر قانون کا وزیراعلیٰ سے رابطہ، گرفتار وکلا کی رہائی کا مطالبہ


ویب ڈیسک May 08, 2024
فوٹو فائل

وفاقی وزیر قانون سینیٹر اعظم نزیر تارڑ نے لاہور میں وکلا اور پولیس کے تصادم کے بعد پیش آنے والی صورت حال پر وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرقانون اور وزیراعلی نے وکلاءکے احتجاج سے پیدا ہونے والی صورتحال پر گفتگو کی اور وکلا کے جائز مطالبات کو تسلیم کرتے ہوئے معاملہ افہام و تفہیم سے حل کرنے پر اتفاق کیا۔

دونوں قائدین نے اتفاق کیا کہ تصادم عوام سمیت کسی فریق کے حق میں نہیں لہذا مسائل حل کرنے کے لیے مذاکرات کا راستہ اختیار کیا جائے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے چیف سیکریٹری اور آئی جی پولیس پنجاب کو وکلا کے خلاف طاقت کے استعمال سےگریز برتنے کی فوری ہدایت کردی۔

مزید پڑھیں: لاہور میں وکلا اور پولیس میں جھڑپیں، لاٹھی چارج اور شیلنگ، 30 سے زائد گرفتار متعدد زخمی

وزیر وزیر قانون نے مطالبہ کیا کہ پولیس حراست میں موجود وکلا رہا کئے جائیں کیونکہ وہ دہشت گرد یا ملزم نہیں ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیرقانون اعظم نزیر تارڑ وکلا کے احتجاج کی صورتحال میں وزیراعلی پنجاب سے مسلسل رابطے میں رہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں