عالیہ بھٹ ایک بار پھر ’ڈیپ فیک‘ ٹیکنالوجی کا شکار بن گئیں

وامیکا گبی نے کچھ روز قبل ہی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اورجنل ویڈیو شیئر کی تھی


ویب ڈیسک May 08, 2024
فوٹو : انسٹاگرام

بالی وڈ کی سپر اسٹار اداکارہ عالیہ بھٹ ایک بار پھر ڈیپ فیک ٹیکنالوجی کا شکار بن گئیں۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں اداکارہ وامیکا گبی کے چہرے پر عالیہ بھٹ کا چہرہ لگایا گیا ہے۔

وامیکا گبی نے کچھ روز قبل ہی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اورجنل ویڈیو شیئر کی تھی۔

عالیہ بھٹ اس سے پہلے بھی ڈیپ فیک ٹیکنالوجی کا شکار بن چکی ہے اور ویڈیو میں ان کے چہرے کے ساتھ آواز اور اشارات کو بھی فیک طریقے سے بنایا گیا تھا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل راشمیکا مندانا، کترینہ کیف اور کاجول بھی اس ٹیکنالوجی کا شکار بن چکی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں