چھوٹا سا غار جس میں داخل ہونے والے کی موت قطعی ہے

یہ غار کوسٹا ریکا کے خوبصورت پہاڑی اور سرسبز سیاحتی علاقے Recreo Verde میں واقع ہے

[فائل-فوٹو]

کوسٹا ریکا میں ایک ایسا غار موجود ہے جسے 'موت کا غار' کا نام دیا گیا ہے۔ اور وجہ یہ ہے کہ جب کوئی مخلوق اس میں داخل ہو جائے تو وہ زندہ نہیں رہ سکتی۔

یہ غار کوسٹا ریکا کے خوبصورت پہاڑی اور سرسبز سیاحتی علاقے Recreo Verde میں واقع ہے جو اپنے اندر داخل ہونے والی کسی بھی مخلوق کو زندہ نہیں رہنے دیتا۔


یہ آتش فشاں پہاڑ Poas Volcano کے کنارے پر واقع ہے۔ یہ غار صرف 2 میٹر گہرا اور 3 میٹر لمبا ہے۔ ویسے تو اس قسم کے غار کیڑے مکوڑوں، پرندوں اور چھوٹے جانوروں کے لیے ایک مثالی پناہ گاہ کا کام دیتے ہیں لیکن یہ غار ایسا نہیں ہے۔

جب کوئی بھی مخلوق اس میں داخل ہوتی ہے تو وہ فوراً ہی مر جاتی ہے۔ اس چھوٹے سے غار کا ماحول صرف اور صرف کاربن مونو آکسائیڈ پر مبنی ہے جو کہ انتہائی زہریلی گیس ہے۔

اس کی خطرناک کیفیت کا اندازہ لگانے کیلئے مقامی گائیڈز غار کے اندر ایک مشعل روشن کرتے ہیں اور جیسے ہی وہ اس غار میں اسے ڈالتے ہیں تو وہ مشعل فوراً بجھ جاتی ہے کیونکہ اس میں آکسیجن نہ ہونے کے برابر ہے جو آگ جلانے میں مدد دیتی ہے۔
Load Next Story