بچوں اور نوجوانوں میں کاہلی کا رجحان قلبی مسائل کا سبب بن سکتا ہے تحقیق

سست رویہ 17 سے 24 سال کے درمیان نوجوانوں کے دل کے سائز میں اضافے کا سبب بن سکتا ہے، تحقیق


ویب ڈیسک May 09, 2024

ایک تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ بچوں اور نوجوانوں کا کاہل رویہ ان کے دل کے بڑا ہونے، دل کے دورے، فالج اور قبل از وقت موت کے خطرات بڑھا سکتا ہے۔

یونیورسٹی آف ایسٹرن فِن لینڈ میں کیے جانے والے مطالعے میں محققین کے علم یہ بات آئی کہ سست رویہ 17 سے 24 سال کے درمیان نوجوانوں میں دل کے سائز میں اضافے میں 40 فی صد تک کا اضافہ کر سکتا ہے۔

جامعہ سے تعلق رکھنے والے ایسوسی ایٹ پروفیسر اور محقق اینڈریو ایگبیج نے ایک نیوز ریلیز میں کہا کہ بچوں اور نوجوانوں میں کاہلی کا رویہ چلتے ٹائم بم کی طرح ہے۔ اس بات کے شواہد میں اضافہ ہو رہا ہے کہ بچوں میں کاہلی ان کی صحت کو لاحق ایک خطرہ ہے جس کو سنجیدہ لیا جانا چاہیئے۔

محققین نے بتایا کہ دوسری جانب وہ بچے جو ہلکی پھلکی جسمانی سرگرمیوں میں مشغول رہے ان کے دل کا سائز بڑھنے کے خطرات 49 فی صد تک کم دیکھے گئے۔

اینڈریو ایگبیج کا کہنا تھا کہ ہلکی پھلکی جسمانی سرگرمی کاہلی کا علاج ہے۔ روزانہ تین سے چار گھنٹے ہلکی پھلکی جسمانی کرنا آسان ہوتا ہے۔ ان سرگرمیوں میں گھر سے باہر کھیل کھیلنا، چہل قدمی اور سائیکل چلانا، باغبانی وغیرہ شامل ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں