شمالی وزیرستان میں لڑکیوں کا پرائیویٹ اسکول بموں سے اڑا دیا گیا

مسلح افراد نے چوکیدار کو تشدد کا نشانہ بنا کر چھوڑ دیا، واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا


ویب ڈیسک May 09, 2024
دھماکے سے تباہ کیا گیا اسکول علاقے میں لڑکیوں کا واحد پرائیویٹ اسکول تھا (فوٹو: فائل)

شمالی وزیرستان میں لڑکیوں کے پرائیویٹ اسکول کو بموں سے اڑا دیا گیا۔


پولیس کے مطابق شمالی وزیرستان کی تحصیل شیواہ میں لڑکیوں کے ایک پرائیویٹ اسکول کو بموں سے اڑا کر تباہ کردیا گیا۔


اسکول کے چوکیدار نے اپنے بیان میں بتایا کہ گزشتہ شب نامعلوم افراد نے اسکول کو بموں سے اڑا دیا، جس کے نتیجے میں اسکول کے 2 کمرے مکمل طور پر تباہ ہو گئے۔ مسلح افراد نے مجھے بھی شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور پھر چھوڑ دیا۔


اطلاعات کے مطابق متاثرہ اسکول علاقے میں لڑکیوں کا واحد پرائیویٹ اسکول تھا۔ واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔


پولیس نے واقعے کے بعد اسکول سے شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |