بنگلا دیش کرکٹ بورڈ نے محمد اشرفل پر 8 سال کیلئے کرکٹ کے دروازے بند کردیئے

بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے ڈسپلنری یونٹ نے پریمئیر لیگ 2013 کے دوران میچ فکسنگ ثابت ہونے پر محمد اشرفل پر پابندی عائد کی


ویب ڈیسک June 18, 2014
پریمئیر لیگ 2013 کے دوران میچ فکسنگ ثابت ہونے پر محمد اشرفل پر پابندی عائد کی، ڈسپلنری ٹریبونل۔ فوٹو؛فائل

بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے ڈسپلنری ٹریبونل نے اوپننگ بلے باز محمد اشرفل پر 8 سال کے لئے کرکٹ کے دروازے بند کردیئے۔


بنگلادیش کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور اوپننگ بلے محمد اشرفل پر بنگلادیش پریمیئر لیگ کے 2013 سیشن میں اسپاٹ فکسنگ میں ملوث ہونے کے الزامات تھے تاہم الزامات ثابت ہونے پر کرکٹ بورڈ کے ڈسپلنری یونٹ نے ان پر 8 سال کی پابندی لگا دی۔

دوسری جانب بنگلا بورڈ نے اسپاٹ فکسنگ میں ملوث نیوزی لینڈ کے سابق بیٹسمین لو ونسیٹ پر 3 سال اور سری لنکن بلے باز کوشال لکراچی پر اسی قسم کے الزامات ثابت ہونے پر 18 ماہ کی پابندی عائد کی ہے، ڈسپلنری ٹریبونل نے ڈھاکا گلیڈیئٹر کے مالک شہاب جشن چوہدری پر بھی 10 سال کے لئے کرکٹ کے دروازے بند کردیئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |