کراچی کے بجلی صارفین کیلیے قیمت میں 1886 روپے اضافے کی درخواست

کے الیکٹرک نے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 9 ماہ کی وصولیوں کی درخواست کی ہے


ویب ڈیسک May 09, 2024
(فوٹو: فائل)

کراچی کے صارفین پر ایک بار پھر بجلی گرانے کی تیاری کی جا رہی ہے، کے الیکٹرک نے قیمت میں 18.86 روپے اضافے کی درخواست کی ہے۔


کے الیکٹرک کی جانب سے ایک ساتھ 9 ماہ کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی درخواست کی گئی ہے، جس پر نیشنل الیکٹرک ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) ّج سماعت کرے گی۔


کراچی کو بجلی سپلائی کرنے والی کمپنی کے الیکٹرک کی جانب سے جولائی 2023 تا مارچ2024 کی مد میں وصولیوں کی درخواست دائر کی تھی۔ کے الیکٹرک نے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 9 ماہ کی وصولیاں مانگی ہیں۔ کے الیکٹرک کا صرف 2 ماہ کے لیے ایف سی اے منفی اور درخواست میں شامل ہے۔


درخواست کے مطابق 7 ماہ کا مجموعی اضافہ 18 روپے 86 پیسے بنتا ہے جب کہ کے الیکٹرک نے 2 ماہ کے لیے کمی کی مد میں 29 پیسے کی درخواست ہے۔


نیپرا اس حوالے سے سماعت کے بعد ایف سی اے کی مد میں درخواست پر فیصلہ کرے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |